اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2026ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جاپان میں 9 سے 12 مارچ 2027 تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 52 ویں فوڈ ایکس جاپان‘‘ میں شرکت کے لئے 30 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش جاپان کے شہر ٹوکیو میں 9 مارچ سے 12 مارچ تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں پاکستان کے مقامی پراسیس فوڈ، بیوریجز، حلال فوڈ، سی فوڈ ، گوشت اور فوڈ سیفٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔