کا روبار، تجارت، برآمدات اومعا شی ترقی کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں تشکیل دینے ناگزیر ہیں، سرحد چیمبر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2026ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے کہا ہے کہ تجارت، برآمدات اور معا شی ترقی کیلئے کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل دینے نا گریز ہے۔ گذشت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2026ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے کہا ہے کہ تجارت، برآمدات اور معا شی ترقی کیلئے کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل دینے نا گریز ہے۔ گذشتہ روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ ڈویلپمنٹ کے 32 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (STP) کے افسران کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جنید الطاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل، جیسے کہ تیل، گیس اور پن بجلی کی پیداوار وغیرہ سے مالا مال ہے۔ ان کا کہنا تھا قیمتی پتھروں (جیمز)، زیورات، سنگِ مرمر، شہد، زیتون، فرنیچر، دواسازی، ماچس، سیاحت اور خیبر پختو نخوا کے دیگر اہم شعبہ جا ت میںسرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان صلاحیتوں سے مؤثر طریقے سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، جو صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہت ضر وری ہے۔ پیٹاڈ افسران کے وفد کی قیادت ڈائریکٹنگ (ٹریننگ) سہیل احمد کر رہے تھے۔ اجلاس کے دور ان سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان،چیمبرایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عدنان ناصر، سیف اللہ خان، شمس الرحیم اور اشفاق احمد کے علاوہ سر حد چیمبر سیکر ٹری جنر ل مقتصد احسن، تاجروں، صنعت کاروں اور دیگر افراد بھی مو جو دتھے ۔انھو ں نے سو ل سر وس کے ا فسر ان سے ریگولیٹر کی بجا ئے سہو لت کا ر کے طو رپر کر د ار ادا کر نے پر زور اور معا شی پا لیسیو ں کے علا قے کے جغیر ا ئی، معر و ضی حا لات اور ز مینی حقا ئق کو مد نظر رکھا کر پالیسیو ں کوبہتر اور سہل طر یقے سے نا فذ اور پبلک سروس ڈیلوری کا مطا لبہ کیا۔ سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس، کاروباری برادری اور عوام کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ’کاروبار مخالف‘ پالیسیوں اور تجارتی راستوں کی طویل بندش نے تجارت، کاروبار اور صنعتی ترقی کو مکمل طور پر جمود کا شکا ر کیا ہے جس کے نتیجے میں صوبے میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری نے جنم لیا ہے۔ صدر جنید الطاف کا مزید کہنا تھا سمندری بندرگاہ سے دوری کے باعث خیبر پختونخوا میں کاروبار کرنے کی لاگت بہت زیادہ ہے۔انھو ں نے بتا یا خیبر پختونخوا کے بزنس کمیو نٹی کا زیا دہ ترا نحصار افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ تجارت پرہے ۔ تا ہم ، انھو ں نے کہا طورخم، خرلاچی اور غلام خان بار ڈزکی گزشتہ نو ماہ سے ز ائد بندہے جو کہ کاروباری برادری کیلئے 'لائف لائن'کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں کا کہنا تھا سرحدوں کی طویل بندش نے علاقائی ممالک کیساتھ کاروبار اور تجارت کرنے والے تاجروں کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔صدر جنید الطاف نے 10 سالہ طویل مدتی صنعتی پالیسی تشکیل دینے کی تجویز دی۔انہوں نے موجودہ صنعتی بستیو ں اورا کنا نک زونز میں سہولیات کی فراہمی، نیز علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت میں آسانی اور سہولت کاری کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی پالیسیاں چیمبر اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت سے وضع کر نے کی ا شد ضر ور ت ہے۔ا فسر ان کے مختلف سوا لات کے جو ابا ت دیتے ہوئے سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے بتایا کہ حکومت نے 2 ٹریلین ڈالرز کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے اس متوقع ہدف کا حصول صرف کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی، ’کاروبار میں آسانیا ں پید ا کر نے کیلئے عملی اقدامات اور صنعت و تجارت کیلئے مراعات دے کر ہی ممکن ہے ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر جنید الطاف نے پشاور ایکسپو سینٹر کے میگا منصوبے کی تکمیل کیلئے ’ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ سے فنڈز کی فراہمی روک دیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایکسپو سینٹر کے بقیہ کام کو مکمل کرنے کیلئے درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرے۔



