ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد 10 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ تعداد 10 لاکھ 78 ہزار 534 تک پہنچ گئی ہے ۔پاکست

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ تعداد 10 لاکھ 78 ہزار 534 تک پہنچ گئی ہے ۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران 8 لاکھ 79 ہزار نئے صارفین فائیو جی سروس کے سبسکرائبر بنے۔ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں فائیو جی صارفین کی تعداد صرف 71 ہزار تھی، جو اپریل میں بڑھ کر 2 لاکھ 98 ہزار ہو گئی۔ مئی میں یہ تعداد مزید بڑھ کر 5 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ جون 2026 کے اختتام تک فائیو جی صارفین کی تعداد 9 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی ۔پی ٹی اے کے مطابق 6 جولائی 2026 تک ملک میں فائیو جی استعمال کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 78 ہزار 534 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین نے کہا کہ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین جدید موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی جانب تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں، جبکہ موبائل آپریٹرز بھی اپنے نیٹ ورک اور خدمات کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔



