پاکستان کی برآمدی مسابقت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہیِ،ایف پی سی سی آئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے پاکستانطیورپی یونین بزنس فورم کا ایک اہم اجلاس م

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے پاکستانطیورپی یونین بزنس فورم کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہی؛ جس میں حال ہی میں طے پانے والے یورپی یونینطبھارت آزاد تجارتی معاہدے (EUطIndia FTA) کے پاکستان کی برآمدات اور یورپی منڈی میں مستقبل کے تجارتی امکانات پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی اہم ترین برآمدی منڈیوں میں شامل ہی؛ جہاں دوطرفہ تجارت کا حجم سالانہ 12.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی تجارتی ماحول میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کو بروقت پالیسی اصلاحات، برآمد کنندگان کے لیے سہولیات، کاروباری ماحول میں بہتری اور جی ایس پی پلس (+ GSP) کی تجدید کے لیے مؤثر تیاریوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی نئی ریگولیٹری ضروریات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے پاکستانطیورپی یونین بزنس فورم کے سربرا ہ زبیر باویجہ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کا قیام پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے، مغربی و مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ کاروباری روابط مضبوط بنانے اور یورپی اداروں، یورپ میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور پاکستان میں یورپی یونین کے مشنز کے ساتھ مؤثر رابطے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ برسلز سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین میں پاکستان کے مشن کے اکنامک منسٹر، عمر حمید نے یورپی یونینطبھارت ایف ٹی اے کے پاکستان کی برآمدات پر ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا اگرچہ پاکستان 2027 کے اختتام تک جی ایس پی پلس کی سہولت سے مستفید ہوتا رہے گا؛ تاہم اس مدت کو صنعتی مسابقت میں اضافے، مصنوعات کے معیار کی بہتری، برآمدات میں تنوع، یورپی یونین کے ابھرتے ہوئے ماحولیاتی اور پائیداری سے متعلق ضوابط کی تعمیل اور یورپی منڈی میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنا ناگزیر ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے چیف آف ریسرچ، ڈاکٹر جنید احمد نے معاہدے پر ایک جامع تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس ایف ٹی اے کے نتیجے میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو حاصل ٹیرف برتری بتدریج کم ہو سکتی ہے، لیکن اصل چیلنج ملک کی ساختی مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے توانائی کی کم لاگت، بہتر لاجسٹکس، مالی وسائل تک آسان رسائی، برآمدات میں تنوع، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اور ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو روایتی ٹیکسٹائل برآمدات پر انحصار کم کرتے ہوئے اعلیٰ قدر کی حامل مینوفیکچرنگ اور علم پر مبنی صنعتوں کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی۔زبیر باویجہ نے بتایا کہ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ ایف پی سی سی آئی کا پاکستانطیورپی یونین بزنس فورم پاکستان کے یورپ میں تعینات کمرشل قونصلرز، پاکستان میں یورپی یونین کے وفد، تجارتی اداروں اور کاروباری برادری کے ساتھ مستقل رابطہ برقرار رکھتے ہوئے نئی تجارتی مواقع کی نشاندہی کرے، منڈی کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرے اور یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے قابلِ عمل پالیسی سفارشات مرتب کرے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور پاکستان کی یورپی منڈی میں تجارتی و اقتصادی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے جامع سفارشات مرتب کر کے حکومتِ پاکستان کو پیش کی جائیں گی۔



