اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2026ء) بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے ستمبر کے لیے سودے 2.61 ڈالر (3.01فیصد ) بڑھ کر 89.44 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کے ستمبر اس عرصے کے لیے معاہدے 3.58 ڈالر (3.81 فیصد)اضافے سے 97.65 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سونے کے قیمت 43.90 ڈالر کمی سے 4108 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.01 ڈالر کمی سے 59.29 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔ کموڈٹی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ، مکئی کے دسمبر کے لیے سودے 2.25ڈالر بڑھ کر 487 ڈالر فی بشل اور گندم کے ستمبر کے لیے سودے 1.25 ڈالر اضافے سے 707ڈالر فی بشل طے پائے۔