طبی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مردوں میں عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ خون کے خلیات سے 'Y کروموسوم' کا ضائع ہونا کینسر کی شروعات اور اس کے خطرناک حد تک پھیلنے سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے سی آئی انسائٹ میں شائع تحقیق کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ جیسے جیسے مردوں کی عمر بڑھتی ہے، جسم کے مختلف خلیات میں سے Y کروموسوم ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس سے انسانی جسم کا دفاعی نظام متاثر ہوتا ہے۔