بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور ٹائیگر شروف سمیت متعدد فنکاروں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ممبئی پولیس سے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس اداکاروں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے اور بعض فنکاروں کو ایکس کیٹیگری سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حکام نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ پیش رفت بالی ووڈ کی نامور شخصیات کو مبینہ دھمکیاں ملنے اور سیکیورٹی سے متعلق بڑھتے خدشات کے بعد سامنے آئی ہے۔