لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے ان کے وکیل قاضی عمیر علی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ میرے مؤکل کو نوٹس بھجوائے گئے۔
اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ جا کر نوٹس کے جواب دے دیں، آپ کو کس تاریخ کو نوٹس جاری کیا گیا۔
محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا