بحرالکاہل میں طاقت ور ال نینو تشکیل پا رہا ہے اور دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہا جس کے عالمی موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
امریکی قومی ادارہ برائے بحری و فضائی تحقیق کے مطابق سمندری درجۂ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے جس سے موجودہ ال نینو انتہائی طاقت ور سطح پر پہنچ گیا ہے۔
جون 2026ء میں شروع ہونے والے ال نینو کے 2027ء کے آغاز میں عروج پر پہنچنے کا امکان ہے جبکہ مارچ سے مئی 2027ء تک یہ برقرار رہ سکتا ہے۔