Lifestyle
بحرالکاہل میں ال نینو ’سپر اسٹیٹس‘ تک پہنچ گیا، بارش، خشک سالی و گرمی کا خدشہ بڑھ گیا
بحرالکاہل میں طاقت ور ال نینو تشکیل پا رہا ہے اور دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہا جس کے عالمی موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
مصنف Naila Abbas11K بار پڑھا

بحرالکاہل میں طاقت ور ال نینو تشکیل پا رہا ہے اور دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہا جس کے عالمی موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
امریکی قومی ادارہ برائے بحری و فضائی تحقیق کے مطابق سمندری درجۂ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے جس سے موجودہ ال نینو انتہائی طاقت ور سطح پر پہنچ گیا ہے۔
جون 2026ء میں شروع ہونے والے ال نینو کے 2027ء کے آغاز میں عروج پر پہنچنے کا امکان ہے جبکہ مارچ سے مئی 2027ء تک یہ برقرار رہ سکتا ہے۔



