Lifestyle
چین میں 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی آگ سے لوگوں کو ریسکیو کرنیوالا روبوٹ تیار
چین نے 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی آگ میں گھس کر لوگوں کو ریسکیو کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا۔
مصنف Fatima20K بار پڑھا

چین نے 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی آگ میں گھس کر لوگوں کو ریسکیو کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے ٹیان لینگ نامی جدید فائر فائٹنگ روبوٹ نے 500 ڈگری سینٹی گریڈ کی آگ میں ریسکیو آپریشن کرنے کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کی۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ 4 ٹانگوں والا یہ جدید روبوٹ حرارت برداشت کرنے والے حفاظتی لباس سے لیس ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق ٹیان لینگ ایک وقت میں تقریباً دو منٹ تک آگ کے اندر کام کرسکتا ہے، اس میں آگ کے مرکز کا سراغ لگانے کے ساتھ ساتھ زہریلی گیسوں کی موجودگی کا پتہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
چین: ہیومنائیڈ روبوٹس نے عالمی مقابلے میں میوزیکل پرفارمنس، پریڈ اور لائٹ شو پیش کیا


