Lifestyle
ایم ڈی کیٹ امیدواروں کی تعداد میں کمی پر پی ایم اے کا اظہارِ تشویش
میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں امیدواروں کی مسلسل کمی پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مصنف شوالہ اسلم7K بار پڑھا

میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں امیدواروں کی مسلسل کمی پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کے اعلامیے کے مطابق 2022ء میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 253 تھی جو 2026ء میں گھٹ کر 1 لاکھ 38 ہزار رہ گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2025ء میں 1 لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی جبکہ ایم ڈی کیٹ کے رجسٹریشن پورٹل کے دوبارہ کھولنے کے باوجود صرف 2 ہزار 63 امیدوار رجسٹر ہوئے۔
ایم ڈی کیٹ کا امتحان 20 ستمبر کو ہوگا، ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدوار رجسٹرڈ


