Lifestyle
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا خوبصورت عروسی لُک توجہ کا مرکز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے خوبصورت عروسی لُک نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
مصنف Rubab Shakeel7K بار پڑھا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے خوبصورت عروسی لُک نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح کے موقع پر آئیوری اور گلابی رنگ کے میک اَپ کے ساتھ نہایت خوبصورت انداز اپنایا۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق انہوں نے ہیرے کے زیورات کا نفیس سیٹ پہنا۔
مریم نواز کی صاحبزادی کا عروسی لباس مدھم سنہری رنگ کا تھا، جس پر فیروزی، ٹی پنک، مدھم سنہری اور سلور رنگ کی کڑھائی کی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی تقریب


