Lifestyle
کراچی: ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع
ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، عمرہ زائرین اب 25 ستمبر تک بغیر ویکسینیشن کے سعودی عرب جا سکتے ہیں۔
مصنف طارق ابوالحسن30K بار پڑھا

ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، عمرہ زائرین اب 25 ستمبر تک بغیر ویکسینیشن کے سعودی عرب جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج بارڈر ہیلتھ سروس کے اجلاس میں ویکسین کارڈ کے نفاذ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ ہو گیا جس کی تاریخ میں توسیح کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ویکسینیشن کارڈ کا آج رات 12 بجے سے نفاذ ہونا تھا۔
عمرہ زائرین کے لئے گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شرط معطل 


