Lifestyle
ہیموگلوبن نارمل ہونے کے باوجود تھکن کیوں؟ طبی ماہر نے ’فریٹن‘ ٹیسٹ کی اہمیت بتادی
عام طور پر جب لوگ شدید تھکن، غنودگی یا بالوں کے گرنے کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو ہیموگلوبن کا بلڈ ٹیسٹ کروایا جاتا ہے، لیکن ہیلتھ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ صرف ہیموگلوبن کی نارمل رپورٹ سے جسم میں آئرن کی صحیح صور
مصنف Abdullah21K بار پڑھا

عام طور پر جب لوگ شدید تھکن، غنودگی یا بالوں کے گرنے کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو ہیموگلوبن کا بلڈ ٹیسٹ کروایا جاتا ہے، لیکن ہیلتھ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ صرف ہیموگلوبن کی نارمل رپورٹ سے جسم میں آئرن کی صحیح صورتحال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
فریٹن ایک قسم کا پروٹین ہے جو جسم کے خلیات میں آئرن کو ذخیرہ رکھتا ہے۔ جب جسم میں آئرن کی کمی ہوتی ہے تو ہیموگلوبن گرنے سے بہت پہلے فریٹن کا ذخیرہ خالی ہونا شروع ہو جاتا ہے۔



