Lifestyle
آئندہ نسلوں کو تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں: ڈی ایف او چکوال عامر امتیاز
عالمی سطح پر ماحولیات کا جائزہ لینے والی اتھارٹی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلوں کا مقابلہ کرنے کےلیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جنگلات کا تحفظ اور جنگلات بڑھانے پر بھرپور توجہ دینے اور اہم اقدام کو سراہا ہے
مصنف رضا چوہدری30K بار پڑھا

عالمی سطح پر ماحولیات کا جائزہ لینے والی اتھارٹی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلوں کا مقابلہ کرنے کےلیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جنگلات کا تحفظ اور جنگلات بڑھانے پر بھرپور توجہ دینے اور اہم اقدام کو سراہا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب کی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب اور خصوصی طور پر پنجاب کے سیکریٹری جنگلات طاہر ظفر عباسی کی کوششوں کاوشوں کو سراہا گیا ہے کیونکہ سیکریٹری جنگلات پنجاب نے جنگلات کی فروغ اور ان کی حفاظت کےلیے صوبہ بھر کے جنگلات میں کیمرے خصوصی عملہ تینعات کر دکھایا جن کو سخت ہدایت ہے کہ درختوں کی غیرقانونی و غیر ضروری کٹائی پر زیروٹارنس پر عمل کیا جائے۔



