Lifestyle
راچڈیل ریپسٹ جرائم میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: پیر حسان حسیب
لندن: پاکستان کے ممتاز عالم دین و روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن نے گرومنگ گینگز اور بچوں کے جنسی استحصال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راچڈیل کے ریپسٹ شبیر احمد جیسے جرائم میں ملوث افراد کا اسلام سے
مصنف مرتضیٰ علی شاہ13K بار پڑھا

لندن: پاکستان کے ممتاز عالم دین و روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن نے گرومنگ گینگز اور بچوں کے جنسی استحصال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راچڈیل کے ریپسٹ شبیر احمد جیسے جرائم میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، انہیں قانون کے تحت سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔
انہوں نے یہ بات جیو نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے برطانیہ میں تقریباً 50 بڑے اجتماعات سے خطاب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو ان تمام افراد کی مذمت کرنی چاہیے اور پولیس کو اطلاع دینے والوں میں سب سے آگے ہونا چاہیے جو گرومنگ، جنسی استحصال، منشیات، جرائم یا انتہاپسندی میں ملوث ہوں۔ خواہ مجرم کا مذہب، نسل یا خاندانی پس منظر کچھ بھی ہو۔



