روسی صدر ولادیمیر پیوٹن گزشتہ روز تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے جہاں وہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن سخت سیکیورٹی کے حصار میں بھارت پہنچے، ان کے بیڑے میں ایک ہی جیسے 2 خصوصی طیارے شامل تھے جنہوں نے بیک وقت پرواز کی تاکہ یہ معلوم نہ ہو سکے کہ روسی صدر کس طیارے میں سوار ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو یہ حفاظتی حکمتِ عملی بیرون ملک دوروں کے دوران  استعمال کرتا رہا ہے۔