پاکستانی طالب علم نے کیمبرج او لیول کے مئی، جون 2026ء کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
بیت السلام کے ہونہار طالب علم محمد یمان نے او لیول میتھمیٹکس، نصابی کوڈ 4024 میں 200 میں سے پورے 200 نمبر حاصل کیے۔
اس غیر معمولی نتیجے کی بنیاد پر محمد یمان کیمبرج کے باوقار ’ٹاپ اِن دی ورلڈ‘ اعزاز کے اہل قرار پاتے ہیں، تاہم اعزاز کا باضابطہ اعلان کیمبرج کی جانب سے ہونا باقی ہے۔