Lifestyle
پاکستانی طالبعلم کے او لیول ریاضی میں 200 میں سے 200 نمبر
پاکستانی طالب علم نے کیمبرج او لیول کے مئی، جون 2026ء کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
مصنف عرفان صدیقی20K بار پڑھا

پاکستانی طالب علم نے کیمبرج او لیول کے مئی، جون 2026ء کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
بیت السلام کے ہونہار طالب علم محمد یمان نے او لیول میتھمیٹکس، نصابی کوڈ 4024 میں 200 میں سے پورے 200 نمبر حاصل کیے۔
اس غیر معمولی نتیجے کی بنیاد پر محمد یمان کیمبرج کے باوقار ’ٹاپ اِن دی ورلڈ‘ اعزاز کے اہل قرار پاتے ہیں، تاہم اعزاز کا باضابطہ اعلان کیمبرج کی جانب سے ہونا باقی ہے۔



