Lifestyle
انگلینڈ، میئر کو سیاحوں سے رات بسری ٹیکس سے متعلق اختیار
انگلینڈ میں حکومت مقامی علاقوں کی ترقی کےلیے مئیرز کو رات بسر کرنے والے سیاحوں سے ٹیکس وصول کرنے کا اختیار دے گی۔
مصنف سعید نیازی23K بار پڑھا

انگلینڈ میں حکومت مقامی علاقوں کی ترقی کےلیے مئیرز کو رات بسر کرنے والے سیاحوں سے ٹیکس وصول کرنے کا اختیار دے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مقامی علاقوں میں مزید رقم خرچ کرنے کے لیے دستیاب ہوگی، مجوزہ منصوبے کے تحت ہوٹلوں، بی اینڈ بی اور دیگر رہائش کیے اخراجات کا 1 فیصد تک فیس عائد کی جاسکے گی، اسے سیاحتی ٹیکس کہا جا رہا ہے۔
مہمان نوازی کے شعبے کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں اور خاندانوں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کم بجٹ میں تعطیلات منانے والوں کا تحفظ کرے گی۔



