Lifestyle
برطانیہ میں پروازوں کا بحران، جمعرات سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع
برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں میں شدید خلل کے بعد صورتحال جمعرات سے بہتر ہونے کی توقع ہے۔
مصنف زاہد انور مرزا22K بار پڑھا

برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں میں شدید خلل کے بعد صورتحال جمعرات سے بہتر ہونے کی توقع ہے۔
اس بحران کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ منگل سے اب تک برطانیہ آنے اور جانے والی 2,000 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی مسئلے کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور کئی مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کو اپنے سفر کے منصوبے تبدیل کرنا پڑے اور انہیں طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔



