پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر رضا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ ٹیسٹ کے لیے سلیکٹ ہوجاؤں گا۔ کوشش ہے کہ وقار یونس کی ہی طرح کامیابیاں حاصل کروں۔
اپنے انٹرویو میں رضا اللہ کا کہنا تھا کہ والد کو پتہ نہیں تھا کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں۔ والدہ کو کرکٹ کھیلنے کا علم تھا، والدہ اور بڑے بھائی نے سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ ٹیسٹ کے لیے سلیکٹ ہوجاؤں گا۔ ایک ہفتے کے ٹرائل کے بعد گھر پہنچا تو فون آگیا کہ فوری واپس کرکٹ اکیڈمی پہنچیں۔ فون آنے پر بھی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں ٹیسٹ کھیلنے جا رہا ہوں۔