Lifestyle
زیادہ گرم چائے و کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ
حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سے غذائی نالی کے ایک مخصوص قسم کے کینسر، اسکویمس سیل کارسینوما (SCC) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel23K بار پڑھا

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سے غذائی نالی کے ایک مخصوص قسم کے کینسر، اسکویمس سیل کارسینوما (SCC) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر کیرن پیپیئر کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں برطانیہ کے 9 لاکھ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن کا تقریباً 14 سال تک مشاہدہ کیا گیا۔
شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے مشروبات کس درجۂ حرارت پر پینا پسند کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں ’بہت گرم‘، ’گرم‘ یا ’نیم گرم‘ کے آپشنز دیے گئے۔
کافی یا چائے: شوگر کے مریضوں کے لیے کیا بہتر ہے؟
دن کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے کیلے سے کیوں کرنا چاہیئے؟


