Lifestyle
’ایران اپنے حوثی اتحادیوں کو قابو کرے‘: پاکستان نے سعودی عرب کا پیغام پہنچا دیا
سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کو ایک انتباہی پیغام بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے اتحادی یمنی حوثیوں کو قابو کرے۔
مصنف Naila Abbas14K بار پڑھا

سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کو ایک انتباہی پیغام بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے اتحادی یمنی حوثیوں کو قابو کرے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی وجہ سے ایران کو دیا گیا پاکستان کا یہ انتباہ خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
رائٹرز نے اپنے خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی فوجی کردار صرف سعودی حدود کے دفاع تک محدود رہے گا۔
ایران سے جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ہی ختم ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
سعودی عرب نے یمن میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں: یمنی ٹی وی کا دعویٰ


