اشیا خور و نوش کو محفوظ رکھنے کے ماہر جیمز ای راجرز کے مطابق کیلے کے خراب ہونے کی 3 انتباہی علامات ہوتی ہیں، جن میں پھپھوندی، ناگوار خمیری بو اور اندر سے سیاہ ہو جانے والا گودا شامل ہیں۔ ان سے پتہ چلتا ہے یہ کیلا اب کھانے کے لیے محفوظ نہیں رہا۔
انھوں نے کہا کیلے پکنے کے ساتھ قدرتی طور پر نرم اور گہرے رنگ کے ہو جاتے ہیں، اس لیے صرف چھلکے کا بھورا یا حتیٰ کہ سیاہ ہو جانا اس بات کی علامت نہیں کہ کیلا خراب ہو چکا ہے۔ تاہم، اگر رنگت کی تبدیلی کے ساتھ پھپھوندی، رس کا رسنا، ناگوار بو یا اندر سے سیاہ گودا موجود ہو تو عموماً کیلے کو پھینک دینا بہتر ہے۔