Lifestyle
جاپان میں یومِ دفاع پاکستان کی پروقار تقریب، معزز شخصیات کی شرکت، وطن سے محبت کا اظہار
جاپان میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے رکن چودھری آصف محمود نے کیا۔
مصنف عرفان صدیقی ، ٹوکیو22K بار پڑھا

جاپان میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے رکن چودھری آصف محمود نے کیا۔
تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی ایئر کموڈور عامر محی الدین، پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سمیت جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بیرسٹر محمد رضا حیات ہراج تھے، جنہوں نے پاکستان سے آن لائن خطاب کیا۔



