Lifestyle
فلم ’حیوان‘ کے 1 ایکشن سین نے انتہائی تھکا دیا، چوٹیں بھی آئیں: سیف علی خان
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی آنے والی فلم ’حیوان‘ میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel13K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی آنے والی فلم ’حیوان‘ میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سیف علی خان نے بتایا ہے کہ فلم میں ایک ایکشن سین کی شوٹنگ انتہائی جسمانی طور پر تھکا دینے والی تھی، جس میں ٹوٹے ہوئے شیشے، ہاتھا پائی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شوٹنگ شامل تھی۔
اداکار نے بتایا ہے کہ میں نے یہ سین باڈی ڈبل کے بغیر خود کیا اور اس میں ویژول ایفیکٹس کا بھی بہت کم استعمال کیا گیا ہے، منظر میں میرے کردار کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے بعد وہ مزاحمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کرتا ہے۔
سیف اپنے والد کی بائیوپک میں انکا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو بہتر نہیں سمجھتے، انٹرویو میں انکشاف


