وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ ہم کوئی یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، جتنے بچے آؤٹ آف اسکول ہیں یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔
تمام صوبوں میں اسکول سے باہر بچوں کا ڈیٹا تقریباً ایک جیسا ہی ہے، وزیر تعلیم سندھ