Lifestyle
ایران، زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت میں اضافہ
ایران میں حکومت نے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
مصنف Raza Muhammad15K بار پڑھا

ایران میں حکومت نے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر پیٹرول سے زیادہ کے استعمال کے بعد فی لیٹر پیٹرول 10 ہزار تومان کا ملے گا جو پہلے 5 ہزار میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق 110 لیٹر تک ماہانہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔



