Lifestyle
6 ستمبر غیر معمولی شجاعت اور بے مثال بہادری کا تاریخ ساز دن ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر غیر معمولی شجاعت اور بے مثال بہادری کا تاریخ ساز دن، ایک ناقابلِ فراموش اور قابلِ فخر درخشاں باب ہے۔
مصنف Anwar Danish22K بار پڑھا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر غیر معمولی شجاعت اور بے مثال بہادری کا تاریخ ساز دن، ایک ناقابلِ فراموش اور قابلِ فخر درخشاں باب ہے۔
یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء کو دشمن نے بلا اشتعال جارحیت کی اور عددی برتری کے باوجود پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ذلت آمیز شکست دی۔
آج ملک میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے


