Lifestyle
کراچی: نجی اسپتال میں پیدائش کے دوران نومولود گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے جاں بحق
کراچی کے علاقے محمود آباد میں نجی اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران نومولود گلے پر زخم آنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
مصنف Hassan Shabbar13K بار پڑھا

کراچی کے علاقے محمود آباد میں نجی اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران نومولود گلے پر زخم آنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
ورثاء کے مطابق ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے کے باعث بچہ جاں بحق ہوا۔
نومولود کے تایا اشرف کے مطابق چھوٹے بھائی امین کے گھر بچے کی پیدائش تھی، امین بس ڈرائیور ہے اور 5 بچوں کا باپ ہے، ہم غریب لوگ ہیں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔
زیرِ بحث مریضہ حاملہ نہیں تھیں، اس لیے بچے کی پیدائش نہیں ہوئی: کراچی کے اسپتال کا مؤقف


