Lifestyle
بریڈ فورڈ: کونسلر ابرار علی پر چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار
برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں کونسلر ابرار علی پر دورانِ ڈیوٹی چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
مصنف زاہد انور مرزا11K بار پڑھا

برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں کونسلر ابرار علی پر دورانِ ڈیوٹی چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
انہیں فوری طور پر لیڈز جنرل انفرمری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ہنگامی سرجری کی گئی۔
کونسلر اشتیاق احمد کے مطابق ابرار علی کی حالت مستحکم ہے، تاہم ان کا کافی خون ضائع ہو چکا ہے۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے واقعے کے بعد 32 سالہ شخص کو اقدامِ قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔



