Lifestyle
کراچی:قومی ادارہ صحت اطفال کے نیونٹل آئی سی یو میں آتشزدگی کے خطرات کا انکشاف
کراچی کے قومی ادارہ صحت اطفال میں کیے گیے فائر سیفٹی آڈٹ میں متعدد خطرناک خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مصنف شوالہ اسلم8K بار پڑھا

کراچی کے قومی ادارہ صحت اطفال میں کیے گیے فائر سیفٹی آڈٹ میں متعدد خطرناک خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (NICH) کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزلیں انتہائی خطرناک ہیں اور نیونٹل آئی سی یو میں بجلی اور آکسیجن کے پوائنٹس انتہائی قریب نصب ہیں اور آکسیجن لائن میں لیکیج، پائپ کے جوڑوں پر ٹیپ لگا کر کام چلایا جا رہا ہے۔
فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلی اور غیر محفوظ بجلی کی وائرنگ فائر سیفٹی رسک ہیں۔
کراچی: فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر چندیگر روڈ کی 2 کمرشل بلڈنگز سیل


