Lifestyle
امریکا نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی اسرائیلی تجویز مسترد کر دی
امریکا نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اسرائیلی تجاویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔
مصنف Naila Abbas19K بار پڑھا

امریکا نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اسرائیلی تجاویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ہر قسم کی نقل مکانی لازماً رضاکارانہ ہونی چاہیے، امریکا کی توجہ غزہ کو غیر مسلح کرنے، مستحکم کرنے اور غزہ کے رہائشیوں کے مفاد میں دوبارہ آباد کاری پر ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کے بحران کا حقیقی حل فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بغیر ممکن نہیں۔
اسرائیل نے غزہ بحالی کا امن منصوبہ مسترد کردیا


