Lifestyle
راولپنڈی: حنا جاوید کے بعد ایک اور شادی شدہ خاتون قتل، شوہر سمیت دو افراد گرفتار
حنا جاوید کے بعد راولپنڈی میں ایک اور شادی شدہ خاتون قتل کردی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم تنویر احمد سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
مصنف شبیر ڈار28K بار پڑھا

حنا جاوید کے بعد راولپنڈی میں ایک اور شادی شدہ خاتون قتل کردی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم تنویر احمد سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ حبیب لین میں شادی شدہ خاتون سندس کی پھندہ لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی محمد ابراہیم کی مدعیت میں درج کرلیا، مقدمے میں مقتولہ کے شوہر تنویر احمد، اس کی بہن فضاء اور عبدالعزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔
راولپنڈی: شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی حنا جاوید والدین کو دکھ پہنچنے کے ڈر سے تشدد سہتی رہی


