Lifestyle
مانچسٹر: انڈوں سے سالمونیلا وائرس کے خطرات میں 25 فیصد تک اضافے کی نشاندہی
مانچسٹر: ماہرین صحت نے انڈوں سے سالمونیلا نامی وائرس کے خطرات میں پچیس فیصد تک اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے مہلک نتائج سے خبردار کردیا۔
مصنف ہارون مرزا30K بار پڑھا

مانچسٹر: ماہرین صحت نے انڈوں سے سالمونیلا نامی وائرس کے خطرات میں پچیس فیصد تک اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے مہلک نتائج سے خبردار کردیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سالمونیلا کیسز میں 25 فیصد اضافے سے وباء نے زور پکڑا اور ایک برطانوی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اڑھائی سو سے زائد لوگ اسکا شکار ہو کر سنگین خرابی صحت کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
ماہرین صحت کا خیال ہے کہ درآمدی انڈے اس بحران کو جنم دینے کا سبب ہیں۔
مانچسٹر: انڈوں سے وائرس پھیلنے لگا، ایک شخص ہلاک، 200 سے زائد افراد بیمار


