مانچسٹر: برطانیہ میں مستقل آباد کاری کیلئے درخواست دینے والے تارکین وطن کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ایسے غیر ملکی مجرمان جنہیں ملک بدر کیا جانا چاہیے تھا ان کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی سڑکوں پر غیر ملکی مجرموں کی تعداد جو ملک بدری کے زمرے میں آتے ہیں ایک سال میں 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
برطانوی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 تک 21 ہزار 294 غیرملکی مجرمان کیمونٹی میں آزادانہ زندگی گزار رہے تھے جن کی تعداد ایک سال قبل 19 ہزار 993 تھی۔