Lifestyle
منتخب نمائندے کبھی سندھ کی سودے بازی نہیں کریں گے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے کبھی سندھ کی سودے بازی نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا موقف واضح ہے، اسمبلی کو فیصلہ کرنا ہے چاہے وہ پنجاب کی ہو بلوچستان یا خیبرپختونخوا کی ہو۔
مصنف Shaukat Pirzada13K بار پڑھا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے کبھی سندھ کی سودے بازی نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا موقف واضح ہے، اسمبلی کو فیصلہ کرنا ہے چاہے وہ پنجاب کی ہو بلوچستان یا خیبرپختونخوا کی ہو۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نئے صوبوں کے فیصلے کسی سروے، جلسے یا ٹاک شوز میں نہیں ہونے۔ ہر مہذب ملک قانون اور آئین کے تحت چلتا ہے اس ملک کو بھی آئین کے تحت چلنا ہے، سندھ کی مٹی کے ساتھ یہاں کے لوگوں کی محبت ہے۔



