Lifestyle
انگلینڈ: ذہنی بحران کے شکار اسپتال لائے جانیوالے بچوں میں 36 فیصد اضافہ
انگلینڈ میں ذہنی صحت کے بحران کا شکار بچوں اور نوجوانوں کی اسپتالوں کے ایمرجنسی شعبوں میں آمد میں تشویش ناک اضافہ سامنے آیا ہے۔
مصنف Naila Abbas18K بار پڑھا

انگلینڈ میں ذہنی صحت کے بحران کا شکار بچوں اور نوجوانوں کی اسپتالوں کے ایمرجنسی شعبوں میں آمد میں تشویش ناک اضافہ سامنے آیا ہے۔
رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے نئے تجزیے کے مطابق 2025ء میں 6 سے 17 سال کی عمر کے 75,000 سے زائد بچے اور نوجوان ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے باعث ایمرجنسی شعبوں میں پہنچے، یہ تعداد 2019ء کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔
قومی ادارۂ صحت سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ 6 سے 9 سال کی عمر کے بچوں میں ہوا۔
انگلینڈ میں ذہنی صحت کا بحران، ہر 10 میں سے ایک بچے میں ذہنی بیماری کی تشخیص


