ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ کوئی طاقت اگر شیطانی عمل، قتل و غارت کرے تو وہ شیطان ہے اور جو طاقت ایسے شیطان کو تحفظ دے وہ اس سے بڑا شیطان ہے۔
ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ میناب اسکول کے بچوں اور لامرد اسپورٹس ہال میں بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب کوہستک میں شادی کی تقریب میں بچوں سمیت خاندانوں کو قتل کیا گیا۔
ایران کے کویت، بحرین، اردن، عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، کئی ہیلی کاپٹر و ڈرونز تباہ