Lifestyle
ترکیہ: جدید ریڈار اسکین سے زیرِ زمین حضرت نوح ؑ کی کشتی کی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ
ترکیہ میں ماہرین نے ایک پراسرار کشتی نما ساخت کے جدید ریڈار اسکین کے بعد زیرِ زمین ایسی ساختیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ممکنہ طور پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی باقیات سے منسلک ہو سکتی ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel14K بار پڑھا

ترکیہ میں ماہرین نے ایک پراسرار کشتی نما ساخت کے جدید ریڈار اسکین کے بعد زیرِ زمین ایسی ساختیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ممکنہ طور پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی باقیات سے منسلک ہو سکتی ہیں۔
یہ دریافت مشرقی ترکیہ میں دوروپینار نامی مقام پر ہوئی ہے، جو کوہِ ارارات سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، یہ مقام کئی دہائیوں سے حضرت نوح ؑ کی کشتی کے ممکنہ آثار کی تلاش کرنے والوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
بارسلونا میں قرونِ وسطیٰ کے اہم جہاز کا ملبہ دریافت


