Lifestyle
رضوان اور امام کے علاوہ ٹیم سے فارغ دیگر کھلاڑی و ہیڈ کوچ انگلینڈ ہی میں رک گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسکواڈ سے فارغ کیے گئے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپننگ بلے باز امام کے علاوہ دیگر کھلاڑی و ہیڈ کوچ انگلینڈ ہی میں رک گئے۔
مصنف سید یحییٰ حسینی22K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسکواڈ سے فارغ کیے گئے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپننگ بلے باز امام کے علاوہ دیگر کھلاڑی و ہیڈ کوچ انگلینڈ ہی میں رک گئے۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونے والی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 194 رنز سے شکست کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل سمیت 7 کرکٹرز کو ٹیم سے آؤٹ کرتے ہوئے، برمنگھم ٹیسٹ کے لیے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ ایشلے نوفکے کو بولنگ کوچ تعینات کردیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا ہوگئے


