لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے بدترین شکست اور کرکٹ بورڈ کے بڑے اور اچانک فیصلوں کے بعد لندن میں مقیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں شدید سناٹا اور انتہائی دباؤ کی کیفیت ہے۔
حد درجہ مصدقہ زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹیم کی شکست اور ٹیم کے ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کے وطن واپس بھیجے جانے پر خاصے دباؤ میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شدید بخار میں مبتلا ہیں۔