جگر ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور نظامِ ہضم کو درست رکھنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق مناسب سبزیوں کا باقاعدہ استعمال جگر پر چربی جمنے (Fatty Liver) اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے۔
جگر کے لیے مفید 5 سبزیاں:
بروکلی:
بروکلی میں پائے جانے والے نائٹروجن پر مبنی مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس جگر پر چربی جمنے سے روکتے ہیں اور زہریلے مادوں کی صفائی کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔