Lifestyle
امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے پاس زرِمبادلہ کے خاطر خواہ ذخائر ہیں: گورنر ایرانی مرکزی بینک
ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاشی طور پر تباہی کے مرحلے میں داخل نہیں ہوا، مرکزی بینک مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے زرِمبادلہ مارکیٹ میں 2 ارب ڈالرز تک فراہ
مصنف Naila Abbas10K بار پڑھا

ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاشی طور پر تباہی کے مرحلے میں داخل نہیں ہوا، مرکزی بینک مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے زرِمبادلہ مارکیٹ میں 2 ارب ڈالرز تک فراہم کرنے کو تیار ہے۔
تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالناصر ہمتی نے کہا کہ ایران کے واجبات کی وصولی اور زرِمبادلہ کے وسائل حاصل کرنے کا عمل جاری ہے، ملک کے پاس اندرونی ذخائر بھی موجود ہیں۔
اقتصادی دباؤ سے ایران اپنا رویہ تبدیل نہیں کرے گا: سابق امریکی سفیر


