Lifestyle
نیپال: تباہ کُن سیلابی ریلے میں سبز گھر اپنی جگہ کیسے قائم رہا؟
نیپال کے مختلف علاقے ان دنوں تباہ کُن سیلابی ریلے کی زد میں ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
مصنف Wajiha Naz25K بار پڑھا

نیپال کے مختلف علاقے ان دنوں تباہ کُن سیلابی ریلے کی زد میں ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تباہ کُن سیلاب کے نتیجے میں سیلابی ریلے چھوٹی بڑی عمارتوں کو تہس نہس کررہے ہیں، ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، ایسے میں ایک چھوٹا سا خاندان اپنے سبز رنگ کے گھر میں زندگی بچانے کی جدوجہد کر رہا تھا۔
چاروں جانب پانی میں گھرے خاندان کے افراد بالکونی میں سمٹ کر بیٹھے ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ ان کا معمولی سا گھر پانی کے مسلسل دباؤ کو برداشت کر لے گا اور وہ اگلا دن دیکھ سکیں گے۔
نیپال میں سیلاب کے بعد بھارت میں بھی خطرہ بڑھ گیا


