نیپال اور چین کے خود مختار علاقے تبت میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 810 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق تبت اور نیپال میں مجموعی طور پر 48 برطانوی شہری لاپتہ ہیں۔
چینی حکام کے مطابق چین کی جانب 15 برطانوی شہریوں سمیت 23 ممالک کے 261 غیر ملکی لاپتہ ہیں جبکہ نیپال کی جانب سے پہلے ہی 33 برطانوی شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی جا چکی ہے۔
بدھ کے روز ہمالیہ میں ایک بڑے گلیشیئر کے گرنے کے نتیجے میں آنے والے اچانک سیلاب نے نیپال اور چین کی سرحدی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔