Lifestyle
سندھ کے بڑے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات ناقص ہونے کا انکشاف
سندھ کے 22 سرکاری اسپتالوں نے حکومتِ سندھ کو فائر سیفٹی رپورٹ جمع کروا دی۔
مصنف رانا جاوید16K بار پڑھا

سندھ کے 22 سرکاری اسپتالوں نے حکومتِ سندھ کو فائر سیفٹی رپورٹ جمع کروا دی۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی کراچی و سکھر اور پی یو ایچ ایم ایس کا فائر سیفٹی ڈیٹا نامکمل ہے، خیرپور میڈیکل کالج اور گمبٹ کا فائر سیفٹی ڈیٹا بھی نامکمل ہے جبکہ رپورٹ میں کئی بڑے طبی اداروں کا ریکارڈ فراہم نہ کیے جانے کا بھی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سول اسپتال کراچی میں 180 فائر ایکسٹنگیوشرز فعال ہیں تاہم فائر الارم اور اسپرنکلرز موجود نہیں، 1750 بستروں کے اسپتال کی بجلی کی وائرنگ بھی مرمت طلب ہے۔
پمز سانحہ، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالیہ نشان؟


