Lifestyle
پیرس میں یوم آزادی کی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں میں اتحاد و بھائی چارے پر زور
پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پیرس میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد عارف کی میزبانی میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ملکی و اوورسیز صحافیوں نے شرکت کی۔
مصنف رضا چوہدری19K بار پڑھا

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پیرس میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد عارف کی میزبانی میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ملکی و اوورسیز صحافیوں نے شرکت کی۔
راجہ کرامت نے تحریک پاکستان اور قیام پاکستان میں صحافت کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اور قومی اقدار کے سفیر ہیں۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار یونس خان نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران صحافت نے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی شعور اُجاگر کرنے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔



